ٍبھارت اور پاکستان کے درمیان ” مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی مخاصمت کی جڑ “ قرار
Written by Administrator
Friday, 27 January 2012 14:18
سرینگر/ 27جنوری / الحاق خبر /بھارت اور پاکستان کے درمیان ” مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کو مخاصمت کی جڑ “ قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے سابق سفارتکاروں ، دانشوروں اور دفائی ماہرین نے زور دے کر کہا ہے کہ دہائیوںکی دوریوںکو کم کرنے کیلئے عوامی روابط کو استوار کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے جموں وکشمیر میں آر پار اعتماد سازی کے اقدامات پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کے شہریوںکی آواجاہی کو آسان بنانے کیلئے ویزا طوالت میں بہتری لانی چاہیے ۔
بیدی کمیشن سید یوسف کی موت کی تحقیقات اگلے ماہ کی 2تاریخ کو دوبارہ شروع کرے گا
Written by Administrator
Friday, 27 January 2012 14:16
سرینگر/ 27جنوری /الحاق خبر /سید یوسف کی پُر اسرار موت کا معمہ سلجھانے کیلئے یک نفری بیدی کمیشن اگلے ماہ کی 2تاریخ کو دوبارہ اس سنسنی خیز کیس کی تحقیقات شروع کرے گاجبکہ گواہوں کے بیان حلفی جمع کرنے کی تاریخ 31جنوری تک بڑھائی گئی ہے ۔
پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ لا حق نہیں ہے/ یوسف رضا گیلانی
Written by Administrator
Friday, 27 January 2012 14:12
سرینگر/ 27جنوری /الحاق خبر /پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے”فوجی بغاوت یا قبل از وقت الیکشن کو خارج از امکان “قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ لا حق نہیں ہے۔
ٍجنگجوﺅں کی طرفسے بارہمولہ میں فوجی کانوائے پر حملہ
Written by Administrator
Friday, 27 January 2012 14:14
سرینگر/ 27جنوری /الحاق خبر /جنگجوﺅں نے بارہمولہ قصبہ میں اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے آزاد گنج علاقہ میں فوجی کانوائے کو نشانہ بناکر ایک ہتھ گولہ پھینکا،جو زور دار دھماکے کیساتھ پھٹ گیا ،جسکے نتیجے میں ایک عام شہری زخمی ہواجبکہ ایک ماروتی کار کو بھی نقصان پہنچا۔
سرینگر/ 27جنوری /الحاق خبر / وادی میں یخ بستہ ہواﺅںکا قہر جاری ہے جس کی وجہ سے کشمیر کے بیشتر علاقوں میں منفی درجہ حرارت بدستور ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت منفی 11.8ڈیگری سیلشئس تک گر گیا ہے ۔